چیف جسٹس کا پیپلز پارٹی کے مبینہ رکن مسعود الرحمن عباسی کی توہین آمیز تقریر پر از خود نوٹس

سماعت کیلئے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل

پیر 21 جون 2021 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے پیپلز پارٹی کے مبینہ رکن مسعود الرحمن عباسی کی توہین آمیز تقریر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے معاملہ کی سماعت کے لئے جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل توہین عدالت کیس کی سماعت کریگا۔تین رکنی بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی نقوی شامل ہیں۔۔