لیبیا، معمر قذافی کے زیر استعمال رہنے والے نجی طیارہ کی 10 سال گراؤنڈ رہنے کے بعد دوبارہ پرواز

پیر 21 جون 2021 23:37

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) لیبیا کے مقتول سربراہ کرنل معمر قذافی کے زیر استعمال رہنے والا نجی طیارہ 10 سال گراؤنڈ رہنے کے بعد جب محو پرواز ہو کر طرابلس ایئرپورٹ پہ اترا تو وزیراعظم نے اس کا استقبال کیا۔ کرنل قذافی کے نجی طیارے کو ضروری مرمت اور حملہ ا?وروں سے محفوظ رکھنے کے لیے 10 سال قبل فرانس بھیجا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرنل معمر قذافی کے زیراستعمال رہنے والے نجی طیارے نے 10 سال بعد اڑان بھری اور اتوار کو لیبیا کے دارالحکومت معیتیقہ کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پہ اترا تو وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے اس کا استقبال کیا۔عرب میڈیا نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ کرنل معمر قذافی کا نجی طیارہ ایئر بس-340 جب طرابلس کی فضاؤں میں 10 سال کے بعد داخل ہوا تو اس نے تمام اہم تاریخی عمارات و مقامات کا نچلی پرواز کرکے چکر لگایا اور اس کے بعد لینڈنگ کی۔

(جاری ہے)

لیبیا کے وزیراعظم الدبیبہ نے اس موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سابق مرد آہن مقتول کرنل قذافی کے زیراستعمال رہنے والے طیارے کوضروری مرمت کے بعد ملک واپس لایا گیا ہے۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ طیارے کو ضروری مرمت اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کی ادائیگی کے بعد وطن واپس لایا گیا ہے۔لیبیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ لیبیا کے مزید 12 طیارے بیرون ملک مرمت کے لیے موجود ہیں اور انہیں بھی جلد ہی ملک میں واپس لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :