کینیڈا نے پاکستان پر عائد سفری پابندیاں ختم کر دیں
کینیڈین حکام نے قومی ائیرلائن پی آئی اے کو پروازیں بحال کرنے کی ہدایت کر دی، ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کینیڈا کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی
محمد علی پیر 21 جون 2021 20:19
(جاری ہے)
پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان سے کینیڈا کیلئے پہلی پرواز کل 22 جون کو روانہ ہو گی۔ ابتدائی طور پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کینیڈا کیلئے ہفتہ وار 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، بعد ازاں کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا۔
کینیڈا جانے کے خواہش مند افراد کیلئے پی آئی اے نے ٹکٹوں کی بکنگ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈا نے گزشتہ ماہ پاکستان پر عائد سفری پابندیوں میں 21 جون تک توسیع کی تھی۔ اپریل میں عائد کی گئی پابندی کو 21 مئی کو ختم ہونا تھا، تاہم اس پابندی میں 21 جون تک توسیع کر دی گئی تھی۔ اس پابندی کے حوالے سے کینیڈین ایوی ایشن ذرائع نے بتایا تھا کہ یہ پابندی کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے عائد کی گئی۔ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد کی گئی تھی۔ پاکستان کے علاوہ بھارت پر بھی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور اعلان کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے شہریوں پر براہ راست کینیڈا آمد پر پابندی ہو گی، لیکن اگر ان ممالک کے شہری کسی تیسرے ملک میں قیام کے بعد کینیڈا آنا چاہیں تو انہیں شرائط پورا کرنے کی صورت میں آمد کی اجازت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.