چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف پی پی رہنما کی تقریر: سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا، سماعت (آج)ہوگی

پیر 21 جون 2021 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی جانب سے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف تقریر کرنے پر نوٹس لے لیا ہے،عدالت عظمیٰ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ (آج) سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

تین رکنی بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کے مقامی رہنما کی چیف جسٹس کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔