پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی

سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہو سکتا لہٰذا نیب بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نئی تاریخ دے، پیش ہو جائوں گا،شرجیل میمن

منگل 22 جون 2021 13:37

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن نے نیب میں پیشی سے معذرت کر لی۔سابق وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے نیب حکام کو خط موصول ہوا جس میں شرجیل میمن نے موقف اپنایا ہے کہ سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے باعث پیش نہیں ہو سکتا لہٰذا نیب بیان ریکارڈ کرانے کے لیے نئی تاریخ دے، پیش ہو جائوں گا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیب نے غیرقانونی مراعات اور غیرقانونی رقوم سے پلاٹ خریداری کیس میں شرجیل انعام میمن کو 22جون کو طلب کیا تھا۔نیب کے مطابق شرجیل میمن 2014-15 میں لوکل گورنمنٹ کے وزیر تھے۔ انہوں نے کئی ملین کی غیر قانونی رقوم وصول کیں اور پھر جعلی اکانٹس میں جمع کرائیں جبکہ انہی رقوم سے کراچی کنٹونمنٹ میں پلاٹ کی خریداری کے لیے ادائیگی کی گئی۔واضح رہے کہ شرجیل انعام میمن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔