کراچی،ڈیفنس میں وکیل پر حملہ کرنے والے کتے تربیت یافتہ نہیں تھے، اینیمل ایکٹوسٹ

منگل 22 جون 2021 13:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) اینیمل ایکٹوسٹ صدف عارف نے کہاہے کہ کراچی میں گزشتہ ہفتے ڈیفنس فیز سکس کے علاقے میں پالتو کتوں کا حملہ انکی ٹریننگ نہ ہونے کے باعث ہوا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے اینیمل ایکٹوسٹ نے کہاکہ واقعے کو دیکھ کرلگتا ہے کہ دونوں پالتو کتوں کی ٹریننگ نہیں ہوئی جبکہ اگر ویڈیو میں مالک کو دیکھا جائے جو انہیں روکنے کی کوشش کررہا ہے وہ بھی صحیح طریقے سے ٹرین نہیں تھا۔

(جاری ہے)

صدف عارف نے کہا کہ شہر میں مختلف پالتو جانور پالنے کا شوق بڑھ رہا ہے تاہم شہری اپنے جانوروں کو ٹریننگ نہیں دیتے جس کے باعث جانور کبھی بھی حملہ کردیتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کراچی میں ایک این جی او نے 2لاکھ سے زائد کتوں کی ویکسینیشن کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ڈیفنس فیز سکس میں دو پالتو کتوں نے اچانک راہگیر پر حملہ کردیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا جبکہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ کتوں کے مالک کیخلاف درج کرلیا تھا۔

متعلقہ عنوان :