کراچی،موسم گرم،مطلع جزوی ابرآلود،بارش کا کوئی امکان نہیں

منگل 22 جون 2021 15:14

کراچی،موسم گرم،مطلع جزوی ابرآلود،بارش کا کوئی امکان نہیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میںکراچی کا موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گاتاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ منگل کو کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت37 ڈگری سینٹی گریڈ،جنوب مغربی سمت سے ہوا کی رفتار 24 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ شہر کی فضا میں نمی کا تناسب55 فیصد ریکارڈ کیاگیا۔

محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد بارش کا امکان ہے۔ مون سون سیزن جولائی سے وسط ستمبر تک جاری رہے گا تاہم فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔سردارسرفرازنے کہاکہ رواں ہفتے موسم جزوی ابرآلود رہے گا اورجولائی میں اندازہ ہوگا کہ بارش کا اسپیل کیسا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :