نیپالی خواتین کی بھارتی فوج میں بھرتی کے اشتہار پر نیپال میں ہنگامہ

انڈین فوج میں ملازمتیں نیپالی خواتین کے لیے نہیں ہیں،بھارتی فوج نے ترمیمی بیان جاری کردیا

منگل 22 جون 2021 15:54

نیپالی خواتین کی بھارتی فوج میں بھرتی کے اشتہار پر نیپال میں ہنگامہ
کھٹمنڈو /نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) نیپالی خواتین کی بھارتی فوج میں بھرتی کے اشتہار پر نیپال میں ہنگامہ بڑپاہوگیا،میڈیارپورٹس کے مطابق نیپال کی خواتین کی انڈین فوج میں بھرتی کے معاملے پر گرما گرم بحث اس وقت شروع ہوئی جب نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں انڈین سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک نوکریوں کا اشتہار سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد آن لائن میڈیا میں اس اطلاع کی اشاعت ہوئی اور نیپال کے رہنمائوں اور ماہرین نے بھی اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا۔تاہم بعدازاں انڈین فوج نے ایک ترمیمی بیان جاری کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ انڈین فوج میں ملازمتیں نیپالی خواتین کے لیے نہیں ہیں۔تاہم بھرتی اشتہار کی تفصیلات سے پتہ چلتا تھا کہ 10 ویں پاس نیپالی خاتون کو بھی انڈین فوج میں نوکری مل سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :