افغان فوجیوں کے ہتھیار ڈالنے کے خبروں نے کابل کو ہلا دیا
طالبان جنگجوﺅں کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں پر قبضوں کا سلسلہ جاری‘دفاعی لحاظ سے اہم کئی صوبوں پر قبضے
میاں محمد ندیم منگل 22 جون 2021 15:05
(جاری ہے)
حال ہی میں طالبان کی جانب سے دفاعی حکمت عملی کے حوالے سے انتہائی اہم اضلاع قندوز‘بغلان اور بلخ پر قبضہ کیا گیا ہے قندوزتاجکستان کی سرحد سے متصل وسط ایشیا سے رسدکی سپلائی کا انہتائی اہم راستہ ہے صوبائی پولیس کے ترجمان امام الدین رحمانی کے مطابق، طالبان نے صوبائی ہیڈکوارٹر اور پولیس ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا ہے یکم مئی کو امریکہ اور نیٹو افواج کے انخلا کے عمل کے آغاز سے ہی طالبان کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک درجنوں اضلاع ان کے قبضے میں جا چکے ہیں. طالبان کی جانب سے حالیہ کارروائیاں ایسے موقع پر کی جا رہی ہیں جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ قندوز پر انہوں نے قبضہ کر لیا ہے رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایاگیا ہے حالیہ چند روز کے دوران طالبان نے تین شمالی صوبوں قندوز، بغلان اور بلخ کے متعدد اضلاع پر قبضہ کیا ہے طالبان کی جانب سے اپنی ویب سائٹ اور واٹس ایپ گروپوں میں کئی ایسی ویڈیوز جاری کی گئی ہیں جن میں افغان فوج اور پولیس کے اہلکاروںکو ہتھیار ڈالتے دکھایاگیا ہے ہتھیار ڈالنے والے اہلکاروں سے واپس اپنے گھروں میں جانے کا کہا جا رہا ہے جہاں انہیں طالبان کی جانب سے نقد رقم بھی دی جا رہی ہے. ادھر طالبان کے سربراہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کا پشتوزبان میں ایک بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے طالبان جنگجوﺅں کو حکم دیا ہے کہ وہ ہتھیار ڈالنے والے اہلکاروں کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش آئیں اور اچھا برتاﺅ کریں حال ہی جھنجلاہٹ کا شکارافغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے جھڑپوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت اور اعلیٰ سطح پر رابطوں میں تعاون میں کمی پر ہونے والی تنقید کے بعد فوج کے سربراہ، وزیردفاع اور وزیرِ داخلہ کو تبدیل کر دیا تھا صدر غنی کے اقدامات کے باوجود طالبان کی جانب سے علاقوں پر قبضوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی. ادھرپینٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی کا کہنا تھا کہ وزیردفاع لائیڈ آسٹن روزانہ کی بنیاد پر امریکی فوج کے انخلا کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں ان کا کہنا تھاکہ انخلا کا عمل اپنی رفتار سے جاری ہے اور اسے ستمبر کے شروع میں مکمل کر لیا جائے گا افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر میں شروع ہونے والا بین الافغان امن مذاکرات کا عمل تعطل کا شکار ہے البتہ طالبان راہنماﺅں کا کہنا ہے کہ وہ بات چیت کے لیے تیار ہیں.
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.