پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی ،خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور

منگل 22 جون 2021 15:56

پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی ،خواجہ سعد ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 20جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے خواجہ برادران کو دوبارہ طلب کرلیا،خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ۔ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

خواجہ سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ سعد رفیق کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ خواجہ سعد رفیق اسلام آباد میں ہیں اور پارلیمانی کمیٹی بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہٰذاعدالت حاضری معافی کی درخواست منظور کرے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

احتساب عدالت نمبر دو کے جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں پیشرفت نہ ہوسکی اورڈیوٹی جج نے سماعت 20جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کرلیا۔