وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 22 جون 2021 15:56

وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے خلاف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے دیئے گئے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنے انٹرویو میں خواتین کے لباس کے حوالے سے دیا گیا نا مناسب بیان انتہائی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ایسا معاشرہ جہاں پہلے ہی خواتین کے ساتھ منفی امتیاز،زیادتی کے واقعات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ایسے حالات میں ملک کے وزیراعظم کی طرف سے اتنا غیر ذمہ دارانہ بیان خواتین کے لباس اور کردار پر نہ معقول تنقید انتہائی شرمناک ہے اور معاشرے میں مزید بگاڑ کا باعث بن سکتا ہے اور خصوصا خواتین کی دل آزاری کی گئی ہے۔لہذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی خواتین سے معافی مانگتے ہوئے فی الفور اپنے الفاظ واپس لیں۔