Live Updates

تحریک انصاف کے دورحکومت میں کروڑوں روپے کاقرض معاف ہونے کا انکشاف

سرکاری بینک نے28 کیسزمیں27 کروڑروپے ،3نجی بینکوں نے 97کروڑ روپے معاف کیے

منگل 22 جون 2021 16:18

تحریک انصاف کے دورحکومت میں کروڑوں روپے کاقرض معاف ہونے کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی انسپکشن رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے دورحکومت میں بااثرشخصیات اورکمپنیوں کے کروڑوں روپے کاقرض معاف ہونے کا انکشاف ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی انسپکشن رپورٹ وفاقی کابینہ اجلاس میں پیش کردی گئی،جس میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں میں بااثرشخصیات اورکمپنیوں کے کروڑوں روپے کاقرض معاف کروائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چار بینکوں کی جانب سے ایک ارب 24 کروڑروپے سے زائد قرض معاف کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔سرکاری بینک نے بعض افراد اورکمپنیوں کونوازنے کیلئے خلاف ضابطہ قرض معاف کیے۔ سرکاری بینک نی28 کیسزمیں27 کروڑروپے اور3نجی بینکوں نے 97کروڑ روپے معاف کیے۔وفاقی کابینہ اسٹیٹ بینک انسپکشن رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کی منظوری دے گی۔ اسٹیٹ بینک نے سرکاری بینک کو ایکشن لینے کی ہدایت کردی۔ ۔ ناکامی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بھی جمع کروائی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات