نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے‘مریم اورنگزیب

جہانگیر ترین کے این آر او اور عوام دشمن بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا‘میڈیا سے گفتگو

منگل 22 جون 2021 16:27

نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے ،عمران خان نے اپنے دفتر کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوایا، دونوں رہنما ان الزامات کا دوران قید ہی جواب دے چکے ہیں۔

ان خیالات مریم اورنگزیب نے ایف آئی اے کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ جہانگیر ترین کے این آر او اور عوام دشمن بجٹ سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لئے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ایف آئی اے بلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم خواتین اور معصوم بچوں کے مجرموں کی وکالت کرتے ہیں وہ سیاسی انتقام میں پاگل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے ایف آئی کی مدد سے تماشا لگانے کی ناکام کوشش کی،ایف آئی اے کا ہیڈ آفس عمران خان کا آفس ہے،تین سال سے نیب کا دفتر عمران خان کے دفتر میں رہا،نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد اب ایف آئی اے گٹھ جوڑ بن گیا ہے،تین سال عوام کو بیوقوف بنا کر احتساب کے نام پر سیاسی انتقام بنایا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی نااہلی کی وجہ سے ایف آئی اے میں ساڑھے چار سو ارب کی چینی کھا لی گئی،عمران خان کے دستخط کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ،ایکسپورٹ ہوئی،عوام نے ایک سو بیس روپے کلو میں چینی خریدی۔

انہوںنے کہاکہ جہانگیر ترین کو این ار او دیا بجٹ پاس کرانے کیلئے ،شوگر کمیشن نے باون روپے کلو سے ایک سو بیس روپے کلو چینی کیسے ہوگئی انکوائری کرنی تھی،ایک سو بیس روپے کلو چینی کیا شہباز شریف نے کی ،جہانگیر ترین کے ذریعے چینی کی قیمت پر ڈاکہ ڈالا گیا،چینی،آٹا،گیس بجلی چوروں کو این آر او دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کیخلاف ڈونکی راجہ کا نعرہ لگا جس کی وجہ سے بجٹ میں شہباز شریف کی تقریر نہیں ہونی دی گئی،اس کیس میں نیب نے ایک سال انکوائری کی لیکن کچھ نہ ملا،اس سوال نامے کا شہباز شریف اور حمزہ شہباز جواب دے چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ خواتین کا ریپ اس لیے ہوتا ہے کہ ان کے کپڑے خراب ہوتے ہیں اس پر عمران خان کو شرم کرنی چاہیے،لانت بھیجنی چاہیے ایسے شخص پر ایسی ذہنیت پر۔انہوںنے کہاکہ ہر وہ منصوبہ نواز شریف نے شروع کیا اس پر تختی لگائی،رنگ روڈ کا منصوبہ شہباز شریف کا تھا،یہاں رنگ روڈ کھلا تو شہباز شریف کو نوٹس آیا۔