Live Updates

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

گذشتہ ایک سال کے دوران 2لاکھ50ہزار484مریضوں کو ایمرجنسی سروسز بالکل مفت فراہم کی گئیں‘وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد

منگل 22 جون 2021 16:27

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے۔کارکردگی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک سال کے دوران 2لاکھ50ہزار484مریضوں کو ایمرجنسی سروسز بالکل مفت فراہم کی گئیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران 2399مریضوں کے دل کی سرجری کی گئی۔

گذشتہ ایک سال کے دوران 31267مریضوں کو ایکوکی مفت سہولت فراہم کی گئی۔گذشتہ ایک سال کے دوران 3058مریضوں کے نیوکلئیر میڈیسن پراسیجرکئے گئے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے کہاکہ گذشتہ ایک سال کے دوران 77963مریضوں کو اوپی ڈی میں خدمات فراہم کی گئیں۔گذشتہ ایک سال کے دوران17129مریضوں کوکارڈیک کیتھٹرائزیشن ون ڈائیگناسٹک اور8237مریضوں کوکارڈیک کیتھرائزیشن ٹوتھیراپیوٹک کی مفت سہولت فراہم کی گئی۔

(جاری ہے)

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہر ماہ رجسٹرڈمریضوں کو مفت ادویات فراہم کرتاہے۔پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع نے کہاکہ وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدکے ویژن اور ہدایت کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی روزانہ مریضوں کومفت طبی سہولیات فراہم کررہاہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکی جارہی ہیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ بجٹ میں پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی ادویات کیلئے فنڈزمیں اضافہ کیاگیاہے۔حکومت رواں سال کے آخرتک پنجاب کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈ تقسیم کرے گی۔حکومت نے مالی سال 2021-22کا تاریخی بجٹ پیش کیاہے۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صحت سہولت کارڈ کی بنیادپرمریضوں کا مفت علاج جاری ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ عوام کی سہولت کی خاطرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی طرزکے پنجاب کے مختلف شہروں میں کارڈیالوجی ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔تحریک انصاف کی حکومت خالی نعروں پرنہیں بلکہ عملی خدمت پریقین رکھتی ہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کو سہولت دینے پرایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹرثاقب شفیع کو شاباش دی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات