پنجاب پولیس کا لیگی کارکنوں پر تشدد اور خواتین ارکان اسمبلی سے بدتمیزی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

منگل 22 جون 2021 16:27

پنجاب پولیس کا لیگی کارکنوں پر تشدد اور خواتین ارکان اسمبلی سے بدتمیزی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پنجاب پولیس کا لیگی کارکنوں پر تشدد اور خواتین ارکان اسمبلی سے بدتمیزی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا ہے کہ میاں شہبازشریف کی ایف آئی اے لاہور پیشی کے موقع پر پنجاب پولیس کا لیگی کارکنوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

ایس پی صفدر کاظمی اور ایس ایچ او بابر انصاری نے خواتین ایم پی ایز کے ساتھ بدتمیزی کی،پنجاب پولیس کاسیاسی کارکنوں اور ارکان اسمبلی کے ساتھ تضحیک آمیز سلوک شرمناک ہے۔پنجاب حکومت پولیس کو سیاسی مخالفین کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے۔ قراراد اد میں مطالبہ کیاگیا کہ ایس پی صفدر کاظمی اور ایس ایچ او بابر انصاری کو پنجاب اسمبلی طلب کیا جائے اوردونوں پولیس افسران سے ارکان اسمبلی سے بدتمیزی اور کارکنوں پر تشدد کی وضاحت طلب کی جائے۔