ن لیگ کے سابق ایم پی اے ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار

منگل 22 جون 2021 16:34

ن لیگ کے سابق ایم پی اے ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے فرار
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) ملتان سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ نون کے سابق ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ شہری کو قتل اور زمین پر قبضہ کرنے کے مقدمہ میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت سے بھاگ گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل قاسم بیلہ کے علاقہ میں زمین پر قبضے کے دوران ایک شہری ہلاک ہو گیا تھاجس کا مقدمہ سابق لیگی ایم پی اے شہزا مقبول بھٹہ کے خلاف درج کیا گیا تھا۔شہزاد مقبول بھٹہ نے واقعے کے بعد عدالت سے عبوری ضمانت کرالی تھی تاہم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد بلوچ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر شہزاد مقبول بھٹہ ضمانت منسوخ ہونے پر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔