فائزر کی ایک لاکھ خواراکیں موصول ، ہر ہفتہ ویکسین کی کھیپ آتی رہے گی ، نوشین حامد

منگل 22 جون 2021 18:20

فائزر کی ایک لاکھ خواراکیں موصول ، ہر ہفتہ ویکسین کی کھیپ آتی رہے گی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ کوویکس پروگرام کے ذریعے فائزر کی ایک لاکھ خواراکیں موصول ہو چکی ہیں، ہر ہفتہ ویکسین کی کھیپ آتی رہے گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ویکسین آنا شروع ہوگئی ہے اور ہر ہفتہ ویکسین کی کھیپ آتی رہے گی کیونکہ یہ معاہدہ ہماری حکومت نے چین کے ساتھ کیا ہے اور دوسری جگہوں سے بھی ویکسین آرہی ہے جس طرح کوویکس کے ذریعے فائزر کی ایک لاکھ خواراکیں پاکستان کو موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 1.1بلین ڈالر کا بجٹ کووڈ19 ویکسین کیلئے مختص کیا ہے جس کی وجہ سے ویکیسن کی خریداری میں کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہوگا، تمام معاہدے ہوچکے ہیں جون، جولائی اور اگست کے مہینوں میں ویکیسن کی خوراکیں موصول ہوتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ فائزر کی ایک لاکھ خوراک 50لاکھ لوگوں کو لگائی جاسکیں گی، یہ ان لوگوں کو لگائی جائے گی جن کی قوت مدافعت کمزور ہے،یا وہ کسی بیماری کا شکار ہیں۔