پاکستان نے فائزر سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا

منگل 22 جون 2021 18:38

پاکستان نے فائزر سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستان نے فائزر سے کورونا ویکسین کی 13 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کرلیا ، معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور فائزر بائیو این ٹیک کے درمیان ویکسین فراہمی کا معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت اس سال کے آخر تک فائزر پاکستان کو ویکسین کی 13 ملین ڈوز فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے وزیر صحت فیصل سلطان نے غیر خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ویکسین کی فراہمی کا ابھی تک کوئی درست ٹائم لائن دستیاب نہیں لیکن حکومتی معاہدے کے تحت 2021 کے آخر تک خوراکیں پاکستان پہنچ جائیں گی۔پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن مہم میں بنیادی طور پر چینی ویکسین ، سائنوفرم ، کینسو بائیو اور ساینوواک ، آسٹرا زینیکا کا استعمال کیا جارہا ہے،آسٹرا زینیکا صرف بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :