پشاور ہائی کورٹ ، بنوںکے قتل ہونیوالے طالب علم کے قتل کے عدالتی تحقیقات شروع

منگل 22 جون 2021 21:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر پشاور ہائی کورٹ نے بنوںکے قتل ہونے والے طالب علم کے قتل کے عدالتی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔ دو مہینے قبل پشاور میں ٹیسٹ دینے والے بنوں کے طالب علم مبشر کو فقیر آباد پولیس کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے قتل کردیاتھا جس کے بعد دونوں اہلکاروںکو معطل کیا گیا ۔

(جاری ہے)

عدالتی تحقیقات کے لئے صوبائی حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کو درخواست کی تھی جس پر پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی تحقیقات کے لئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مردان ڈاکٹر خورشید اقبال کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے تحقیقات کے لئے باقاعدہ طور پر نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں اور گواہان کو اس سلسلے میں طلب کر لیا ہے ۔ قتل ہونے والے طالب علم مبشر کے ساتھ اس وقت موجود ان کے قریبی دوستوں ، قتل میں ملوث دونوں پولیس اہلکاروں ، تھانہ فقیر آبادکے عملے ، ایس ایچ او ، سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب ڈیوٹی پر تعینات چوکیداروںکے بیانات قلمبند کئے جائینگے ۔ رات بارہ بجے رائیڈر پولیس اہلکاروں کے ڈیوٹی سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔