Live Updates

لندن اور دبئی میں جائیدادیں بنانے سے ملک میں مہنگائی ہے،وزیر اطلاعات و نشریات

ملک کی آمدنی کم اور خرچہ زیادہ ہے، ماضی کی حکومتوں کے قرضوں کا 2 ہزار ارب سے زائد سود دے رہے ہیں ، وزیر اعظم عمران خان ملک کو سیدھے راستے پر لے آئے ہیں،شہباز شریف بات چیت کیلئے تیار ہیں تاہم ن لیگ کے فیصلے کوئی اور کررہا ہے، الیکٹورل نظام، عدالتی نظام پر بیٹھ کر بات کرے،فواد چودھری مریم نواز اور بلاول نے آج تک کوئی سنجیدہ بات نہیں کی ،عمران خان پر تنقید کرنے سے اس کی شہرت میں مزید اضافہ ہوتا ہے،کراچی سب سے بڑا شہر ہے لیکن ان کی اپنی پولیس نہیں،کئی سالوں سے رینجرز نے شہر کو سنبھالا ہوا ہے ،ایوان میں اظہار خیال

منگل 22 جون 2021 22:01

لندن اور دبئی میں جائیدادیں بنانے سے ملک میں مہنگائی ہے،وزیر اطلاعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہزار ارب روپے سے زائد ان قرضوں کا سود دے رہے ہیں جو کہ پچھلی حکومتوں نے لئے ہیں ملک کی آمدنی کم اور خرچہ زیادہ ہے جسکی وجہ سے مشکلات ہیں۔ 1947 سے لے کر 2008 تک 6 ہزار ارب روپے قرضہ تھا پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں قرضہ بڑھ کر 26 ہزار ارب روپے ہوگیا ہے انہوں نے 10 سال میں 20 ہزار روپے قرضے لئے۔

10 سال تک انہوں نے اتنا قرضہ بڑھا دیا جسکے نتیجے میں اب ہر سال 2 ہزار ارب روپے قسطوں میں سود دینا پڑتا ہے۔20 ہزار ارب روپے قرضے لے کر 10 سالوں میں کیا کیا بجلی کے پلانٹ لگا دیئے اور ساہیوال میں کوئلے کے پلانٹ لگا دئے جو کہ کراچی سے آکر ساہیوال کوئلہ پہنچانا تھا وہ بھی مہنگا منصوبہ ثابت ہوا بجلی کے مہنگے پلانٹ پر 2018 کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو 900 ارب روپے ہر سال دینے پڑتے ہیں ،بجلی کمپنیوں کو چاہے ہم بجلی استعمال کریں یا نا کریں اور وہ بجلی بنائیں یا نا بنائیں اسکی ذمہ داری اپوزیشن جماعتوں پر ہے، انہوں نے کہا کہ صوبوں میں پولیس، تعلیم یا صحت کے مسائل ہیں یہ صوبوں کی ذمہ داری ہے کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے لیکن اسکی اپنی پولیس تک نہیں ہے اور 1990 سے وہاں رینجرز تعینات ہی امن کی صورتحال کیلئے اتنے بڑے شہر کی اپنی پولیس تک نہیں بنا سکی ،سندھ حکومت کہتی ہے بجٹ کا سارا پیسہ دو خاندان دوبئی اور لندن میں جائیدادیں بنانے میں خرچ کرتے رہے ہیں جسکی وجہ سے آج مہنگائی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو سیدھے راستے پر لے آئے ہیں کرونا کی وباء میں پاکستان نے خود وینٹیلیٹر آور سینی ٹائیزرز بنائے مجھے فخر ہے پاکستان کے میڈیکل سائنسدانوں پر جنہوں نے خود میڈیکل کی چیزیں بنائی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس وقت بکھری ہوئی ہے انکا کوئی ایک لیڈر نہیں ہے لیڈر آف اپوزیشن خود کسی سے حکم لیتے ہیں۔شہباز شریف کبھی مولانا فضل الرحمن کے پاس جاتے ہیں اور کبھی زرداری کے پاس۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرول ریفارمز پر اگر مل کر بیٹھ کر اقدامات اٹھائیں حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین لانا چاہتا ہے تاکہ دھاندلی کا مسئلہ ختم ہو جائے اگلا جنرل الیکشن بھی عمران خان کا ہے اور اپوزیشن ہی دھاندلی کے نعرے لگا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن مسلم لیگ نواز کے فیصلے کوئی اور کر رہا ہے۔

الیکٹورل نظام، عدالتی نظام ، حکومتی بینچز پر اپوزیشن آئے بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں کہ کیا کرنا ہے افغانستان کے معاملے پر مل بیٹھ کر سنجیدگی سے معاملہ دیکھا جائے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کو سنتا ہوں جنہوں نے آج تک کوئی سنجیدہ بات نہیں کی فارن پالیسی کیا ہونی چاہیے لیکن اپوزیشن صرف تنقید کر رہی ہے جسکی وجہ سے عمران خان مسلسل مشہور ہورہے ہیں جتنی یہ تنقید کرتے ہیں اور جتنی کریں گے اس سے عمران خان کو شہرت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں غیر سنجیدگی کی وجہ سے عوام اپوزیشن سے مایوس ہوگئی ہے قانون سازیوں اور پالیسیوں پر آئیں سنجیدگی سے بات کرتے ہیں۔ انکے جواب میں جمعیت علمائ اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا محمد جمال الدین نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے ضم شدہ علاقے بھی خیبر پختون خواہ کا حصہ ہیں ان لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں جب تک روزگار نہیں ہوگا عام آدمی کے مسائل حل نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں اکثریت کو بجلی کی سہولت موجود نہیں ہے حکومت اس سلسلے میں جلد اقدامات کریں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات