ذاتی طور پر عثمان خان کاکڑ شہید کے سوگ میں تین دن کااعلان کیا تھا: مولانا محمد شفیق دولت زئی

تمام تر مصروفیات کو ترک کردیا میرے اس عمل سے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں: رہنما جمعیت علمائے اسلام (س)

منگل 22 جون 2021 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) جمعیت علماء اسلام(س) کے مرکزی رہنماء مولانا محمد شفیق دولت زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے ذاتی حیثیت سے محمد عثمان خان کاکڑ شہید کے سوگ میں تین دن کااعلان کیا تھا تمام تر مصروفیات کو ترک کردیاہے میرے اس عمل سے میرے پارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہیں چونکہ محمد عثمان کاکڑ کے المناک موت سے تمام بلوچستان سوگوار ہے میں نے ممتاز سیاستدان نواب اکبر بگٹی کے سوگ میں 20دن اور شہید بے نظیر بھٹو کے سوگ میں دس دن اور شہید مولانا سمیع الحق کے سوگ میں 40دن کا اعلان کیا تھا چونکہ مذکورہ ممتاز شخصیات کو حکومت وقت نے ظالمانہ طرز پر شہید کردئیے تھے انہوں نے کہاکہ مجھے افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ مولانا سمیع الحق شہید ،نواب محمد اکبر خان بگٹی ،بے نظیر بھٹو شہید کے قاتل کو آج تک گرفتار نہیں ہوسکے ،آج روز مرہ کی بنیاد پرعلماء کرام ،سیاستدان اوردیگرکو دن دھاڑے قتل کیاجاتاہے یہ ملک کیلئے سنگین خطرہ کا پیش خیمہ ثابت ہوگا مولانا محمد شفیق دولت زئی نے انجمن تاجران بلوچستان کی طرف محمد عثمان کاکڑ شہید کے سوگ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی حمایت کااعلان کیاہے ۔