چوہدری نثارعلی خان کی اعجاز الحق سے ملاقات ،چچا کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 22 جون 2021 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی سربراہ مسلم لیگ ضیاء محمد اعجاز الحق کی رہائش گاہ پہنچے اور، چچا اور جنرل شہید ضیاء الحق کے بھائی محمد اظہار الحق کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال پر ون ٹو ون ملاقات کی ،موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کو سیاسی حلقے اہم قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :