وزیر بلدیات سندھ کاکراچی کے مختلف برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ

نالوں کی صفائی کے بعد نکالا گیا کچرا لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا جائے،ناصر حسین شاہ

منگل 22 جون 2021 23:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) صوبائی وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ سید ناصر حسین نے شہر کے مختلف برساتی نالوں کی صفائی کا معائنہ کیا۔اس مو قع پر سیکرٹری بلدیات سید نجم شاہ،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر چنہ، کے ایم سی اور کے ڈی اے کے افسران بھی موجود تھے۔صوبا ئی وزیر بلدیا ت سید نا صر حسین شا ہ نے ہدایت دی کہ نالوں کی صفائی کا کام تیز کیا جائے ،برسات سے قبل تمام نالوں کی صفائی کا کام ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔

انہو ں نے کہا کہ نالوں کی صفائی کے بعد نکالا گیا کچرا لینڈ فل سائٹ تک پہنچایا جائے۔کچرا لینڈ فل سائیٹ پر نہ پہنچے تو ٹھیکیدار کو ادائیگی روک دی جائے۔ صوبائی وزیر بلدیات نے پی آئی ڈی سی، سٹی ریلوے اسٹیشن،اسٹاک ایکسچینج ، ریگل چوک ، پولیس لائین ، زھری نالہ شاہراہ فیصل پر جاری صفائی کے کام کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ پولیس لائن گارڈن گزشتہ سال بارشوں میں ڈوب گیا تھا جس کے با عث یہا ں کے مکینو ں کو شدید مشکلا ت رہیں، یقینی بنایا جائے کہ اس بار ویسی صورتحال نہ ہو۔

سید ناصر حسین شاہ نے فرنیچر مارکیٹ نرسری پر نالے کی صفائی کا کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہو ئے کہا کہ شاہراہ فیصل پر صرف نرسری کے مقام پر برساتوں میں تھوڑا مسئلہ ہوتا ہے، اس نالے کے تمام چوکنگ پوائنٹس کی نگرانی اور انہیں کلیئر رکھا جائے۔ صوبائی وزیر نے گلستان ظفر کا بھی دورہ کیا، علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور کے ڈی اے کے تحت نئے بننے والے برساتی نالے کے کام کا معائنہ کیا۔انہو ں نے ہدایت دی کہ برسات سے پہلے نالے کی تعمیر مکمل کی جائے اور اسے مرکزی نالے سے منسلک کیا جائی