ڈراپ آؤٹ ریشو کو کم کرنے کیلئے اگست کے مہینے سے سیکنڈ شفٹ سکول پروگرام شروع کیاجائیگا:شہرام خان ترکئی
منگل 22 جون 2021 23:48
(جاری ہے)
وہ سیکنڈ شفٹ سکول کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔
سیکرٹری ایلمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن یحییٰ اخونزادہ، ڈائریکٹر ای۔ایس آر یو اشفاق احمد، ڈائریکٹرایجوکیشن حافظ محمد ابراہیم اور محکمہ تعلیم کے دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ شہرام خان ترکئی نے اس پروگرام کے لئے اساتذہ کی تعیناتی کے حوالے سے کہاکہ موجودہ اساتذہ کو بھی موقع دیاجائیگا تاکہ وہ سیکنڈشفٹ میں پڑھائے جبکہ مارکیٹ سے بھی میرٹ پر قابل اور ذہین اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔ پرائمری سکول ٹیچرز کو 12 ہزار، مڈل سکول ٹیچرزکو 15 ہزار، ہائی سکول ٹیچرز کو18 ہزار اور ہائرسیکنڈری سکول ٹیچرز کو 20 ہزار ماہانہ معاوضہ جبکہ کلیریکل سٹاف کو 7 ہزار روپے معاوضہ دیاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ اس پروگرام سے انرولمنٹ میں اضافہ ہوگا اور طلباء وطالبات کو اپنے ہی علاقے میں ہائی لیول کے تعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسرہوں گے جبکہ موجودہ سکولوں میں ہی یہ پروگرام شروع کیاجائیگا اس کے لئے کسی نئے انفراسٹرکچر کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔ شہرام خان ترکئی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام اضلاع کے ضلعی ایجوکیشن آفیسرز جلدازجلد سیکنڈشفٹ میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کی تفصیلات کرائیٹریا اور رولز کے مطابق بھیج دیں۔ انہوں نے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حکام کو بھی ہدایت کی کہ ان اضلاع کی نشاندہی کریں جہاں پر ڈراپ آؤٹ شرح زیادہ ہوں۔ سکولوں کے درمیان فاصلے اور اساتذہ کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائے۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ بچوں کو بنیادی و معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور ان تمام منصوبوں کا مقصد بچوں کو ان کی دہلیز پر مفت اورمعیاری تعلیم فراہم کرناہے جوکہ ہر بچے کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ کیاگیاہے اور تعلیم ہی اس حکومت کی اولین ترجیح ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.