آر ڈی اے کا مالی سال2021-22کیلئے 2379ملین روپے کے بجٹ کا اعلان

نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 1984 ملین روپے اورغیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 395.001 ملین روپے مختص کردیئے گئے

بدھ 23 جون 2021 00:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی ای) نے مالی سال2021-22کے لئے مجموعی طور پر 2379ملین روپے کے بجٹ کا اعلان کر دیا ہے جس میں نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 1984 ملین روپے اورغیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 395.

(جاری ہے)

001 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں بجٹ کی منظوری آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی اجلاس میں محکمہ خزانہ ، پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ایچ یو ڈی اینڈ پی ایچ ای پر مشتمل فنانس سب کمیٹی نے سالانہ بجٹ کی جانچ پڑتال کی اجلاس میں آصف محمود جنجوعہ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس، آر ڈی اے، محمد جنید تاج بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس، آر ڈی اے اور محکمہ خزانہ، ایچ یو ڈی اور پی ایچ ای ڈی اور پی اینڈ ڈی ڈی پی ٹی کے نمائندے نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2021-22 کے لئے آر ڈی اے بجٹ کا مجموعی حجم 2379 ملین روپے ہیںنئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 1984 ملین روپے کا بڑا حصہ مختص کیا گیا ہے جاری ترقیاتی سکیموں بشمول ڈرائی پورٹ روڈ کی رحیم آباد فلائی اوور سے ائیرپورٹ روڈ سے ویلفیئر کمپلیکس کے راستے چکلالہ ریلوے سٹیشن شیل ڈپو راولپنڈی کے لئے 50 ملین روپے اور ایئر پورٹ راولپنڈی میں 3 پیڈسٹرین پل کی تعمیر لئی69 ملین روپے کا تخمینہ رکھا گیا ہے اے ڈی پی کی نئی ترقیاتی سکیموں میں لئی ایکسپریس وے اور فلڈ چینل راولپنڈی کی تعمیر اور اراضی حصول کے لئی20 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں، کچہری چوک کی دوبارہ تشکیل کرنے کے لئے 300 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں ڈیفنس چوک کی ازسر نو تشکیل کے لئے 300 ملین روپے مختص کرنے کے علاوہ رواں مالی سال میں نالہ لئی ایکسپریس وے پروجیکٹ کی تعمیر کے لئے پی ایم یو کا قیام کے لئے 20 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح مالی سال2021-22 کے لئے آمدنی کا ہدف 433.325 ملین روپے رکھا گیا ہے اجلاس میں بتایا گیا کہ آر ڈی اے نے نئے مالی سال کے لئے وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے، غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 395.001 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں تنخواہ وپنشن، بجلی، ٹیلیفون وغیرہ اور دیگر شامل ہیں