سراج الحق کل منصورہ میں پنجاب بھر کے دینی مدارس کے مہتمم و منتظمین کے اجلاس سے خطاب کریں گے

بدھ 23 جون 2021 00:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے کہاہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کل بدھ کو منصورہ میں پنجاب بھر کے دینی مدارس کے مہتمم و منتظمین کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تحفظ ناموس رسالت ؐ قانون سازی ، وقف املاک ، نصاب سازی کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا ۔ اجلاس سے صدر جمعیت اتحاد العلماء شیخ القرآن و الحدیث مولاناعبدالمالک ، مولاناضیاء الرحمن ، مولانا قاری محمد عثمان ، مولانا عبدالوحید اختر بھی اظہار خیال کریں گے