پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای) سندھ کے کونسل کے اجلاس نے پی ایم اسکینڈ اور اس کی کاروائیوں کو مسترد کر دیا

چیف الیکشن کمشنر اور پی ایم اے سندھ کے صدر ڈاکٹر مرزا علی اظہر کی نگرانی میں پی ایم اے سندھ کے سالانہ انتخابات دسمبر 2021 میں ہوں گے

بدھ 23 جون 2021 00:12

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم ای) سندھ کے کونسل کے اجلاس نے پی ایم اسکینڈ اور اس کی کاروائیوں کو مسترد کر دیا ہے، ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہراساں کرنے اور ان کے خلاف مقدمات کی شدید مذمت کی ہے، پی ایم اے سندھ کونسل کا اجلاس پی ایم اے ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں سندھ بھر سے ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ڈاکٹروں کے مسائل ، کوویڈ کی صورتحال، ڈاکٹروں کی ہراساں کئے جانے،بدعنوانی، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے کردار، ڈاکٹروں کی ترقیوں، پاکستان میڈیکل کمیشن کے معاملات اور تنظیم کی کوتاہیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا، صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے نظام پر بھی غور ہوا اور پی ایم اے سندھ کے نظر ثانی شدہ و ترمیم شدہ آئین کی نقول پی ایم اے کی شاخوں کے لئے فراہم کی گئیں، اجلاس میں یہ متفقہ طور پر پی ایم اسکینڈ کی تشکیل، اس کی غیرقانونی کارروائیوں خصوصاً این ایل ای کو مسترد کردیاگیا، فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم سی کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج کرے گی، اجلاس نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈاکٹروں اور صحت کی سہولتوں سے وابستہ ڈاکٹروں عملے کو ہراساں کرنے اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ان مسائل کو حل کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے، اجلاس نے ایس ایچ سی سی کے کردار کی مذمت کی، ڈاکٹر جیپال، صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر رفیق الحسن کھوکھر،ڈاکٹر دیالی گل، ڈاکٹر آغا تاج، ڈاکٹر نثار شاہ، ڈاکٹر غلام علی، ڈاکٹر رشید لکیر اور ڈاکٹر آغا جان محمد پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو چیف جسٹس جسٹس سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ، وزیر داخلہ اور وزیر صحت سندھ، ہوم سیکریٹری اور صحت سکریٹری اور ہر ضلع کی مقامی انتظامیہ سمیت اعلی حکام کی سطح ہر اہم اور حساس معاملات اٹھائے گی، ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی شدید مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ کسی بھی حادثے کی صورت میں مزید کارروائی کرنے سے قبل ایک منصفانہ اور آزادانہ انکوائری کرائی جائے، مطالبہ کیا گیا کہ قانون کے مطابق ڈاکٹروں کی ترقی کے عمل کو ہموار کیا جائے، اجلاس نے فیصلہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور پی ایم اے سندھ کے صدر ڈاکٹر مرزا علی اظہر کی نگرانی میں پی ایم اے سندھ کے سالانہ انتخابات دسمبر 2021 میں ہوں گے۔