مفتی قوی نے مدرسے میں طالب علم کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے مفتی عزیز کا دفاع شروع کر دیا

اپنی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی نے مفتی عزیز اور اور اپنی ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی منگل 22 جون 2021 22:51

مفتی قوی نے مدرسے میں طالب علم کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے مفتی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 جون2021ء) مفتی قوی نے مدرسے میں طالب علم کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے مفتی عزیز کا دفاع شروع کر دیا، اپنی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو لیک ہونے کے بعد مفتی عبدالقوی نے مفتی عزیز اور اور اپنی ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کئی متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے آئے دن اسکینڈلز کی زد میں رہنے والے مفتی قوی اب ایک اور اسکینڈل کا شکار ہو گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے مفتی قوی نے اپنے دفاع کیلئے لاہور کے مدرسے میں طالب علم کیساتھ غیر اخلاقی حرکات کرنے والے مفتی عزیز کی بھی حمایت کر دی۔ مفتی قوی کے مطابق س طرح مفتی عزیز الرحمٰن کے ساتھ ایک لڑکے کی ویڈیو بنا کر انہیں بدنام کیا گیا، اسی طرح ان کی جعلی ویڈیو بنا کر وائرل کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ وہی لوگ ہیں جو جھوٹی باتیں پھیلا کر ویڈیوز وائرل ہونے سے یوٹیوب کے ذریعے پیسے کماتے ہیں۔

جو وائرل ویڈیو مجھ سے منسوب کی جارہی ہے اس میں نظر آنے والی جسامت میری نہیں، کسی نے میری تصویر لگا کر کسی اور کا جسم جوڑا اور میرے نام سے منسوب کردی تاکہ شہرت اور پیسہ کمایا جاسکے۔ واضح رہے کہ مفتی قوی کی بے لباسی کی حالت میں کی جانے والی ویڈیو کال کی انتہائی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



لیک ہونے والی ویڈیو میں مفتی قوی کو ویڈیو کال پر کسی خاتون سے برہنہ حالت میں قابل اعتراض باتیں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ مفتی قوی نے اس ویڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی قرار دے دیا اور کہا کہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی وجہ سے مخلتف تنازعات کی زد میں رہنے کے بعد مفتی عبدالقوی کو اہلخانہ نے گھر میں بند کر دیا تھا۔

مفتی قوی کے ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے کہا تھا کہ پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں ، کیوں کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل چکی ہے ، اسی لیے مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مفتی قوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی لیکن مفتی قوی نے خاندان کو بہت نقصان پہنچایا ، جس کی وجہ سے ہمارا خاندان غم میں ہے۔ اسی لیے ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں ، کیوں کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے ، اس لیے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے۔