مصر میں دو ٹرین حادثات، دوافراد جاں بحق، 46سے زائد افرادزخمی

پہلے حادثے میں ٹرین دوبسوں،دوسرے حادثے میںاسٹیشن پرپہلے سے کھڑی گاڑی سے ٹکراگئی

بدھ 23 جون 2021 12:15

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) مصر میں دو ٹرین حادثات میں دوافراد جاں بحق اور 46 زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ مصر کے شہر حلوان کی بستی کفر العلو میں پیش آیا۔ جہاں سامان بردار ٹرین مزدوروں کی دو بسوں سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دو مزدور جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

دوسرا حادثہ شمالی شہر اسکندریہ کے ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا۔ جہاں ٹرین انجن پلیٹ فارم پر پہلے سے کھڑی مسافر ٹرین سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں 40 افراد زخمی اور متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔ گورنر کے مطابق ٹرین انجن کی رفتار کم ہونے کے باعث جانی نقصانات کم ہوئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انجن ڈرائیور اور عملے کے 2 ارکان گرفتار کرلیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہے۔