شاہد آفریدی کی شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد

بدھ 23 جون 2021 16:58

شاہد آفریدی کی شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد فائنل میں رسائی پر پشاور زلمی کو مبارکباد کے پیغام میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بولنگ کے وقت دباؤ کا شکار ہوگئی، خاص طور پر ایسے وقت میں اسے اسٹرائیک کی ضرورت تھی سابق ٹیسٹ کپتان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پشاور زلمی اور ملتان سلطان کے درمیان پی ایس ایل 6 کے فائنل میں بہترین مقابلہ ہوگا۔