انتہا پسند، معاشروں میں انتشار پھیلانے کیلئے عالمی وبا کو استعمال کررہے ہیں، یوروپول کی رپورٹ
بدھ 23 جون 2021 19:31
(جاری ہے)
اسی طرح جمہوریہ چیک کے ایک شہری کو بھی اس دھمکی پر گرفتار کیا گیا کہ اگر حکومت نے ریسٹورنٹس اور بار نہ کھولے تو وہ ہجوم پر گاڑی چڑھادیں گے۔
دہشت گردی کی صورتحال اور رجحان پر مشتمل یہ رپورٹ 109 صفحات پر مشتمل ہے۔یورپ کے کمشنر داخلہ نے کہا کہ رپورٹ میں دکھایا گیا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سال میں آن لائن بنیاد پرستی میں اضافہ ہوا ہے خاص طور پر یہ بات دائیں بازوں کی دہشت گردی کے لیے سچ ہے۔ سب سے بدترین حملہ گزشتہ برس فروری میں جرمنی میں فرینک فرٹ کے نزدیک ہناؤ میں ہوا جہاں مشتبہ طور پر دائیں بازو کے انتہا پسندانہ خیالات رکھنے والے ایک انتہا پسند نے 9 افراد کو ایک شیشہ بار اور ایک کیفے میں مار دیا تھا۔یوروپول نے براعظم میں کامیاب، ناکام 57 دہشت گرد حملوں کو رپورٹ میں شامل کیا جس میں مجموعی طور پر 21 افراد ہلاک ہوئے۔اس کے علاوہ گرفتار ہونے والے مشتبہ دہشت گردوں کی تعداد یورپ میں کم ہو کر 449 اور برطانیہ میں 189 رہی۔یہ تعداد 2019 کے مقابلے نمایاں طور پر کم ہے جب ایک ہزار 4 گرفتاریاں ہوئی تھی، ساتھ ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی وبا نے خطرے کی سطح بھی کم کی ہے۔ یوروپول کا کہنا تھا کہ متعدد ممالک میں لاک ڈاؤنز کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو دہشت گردی کے حملے میں نشانہ بنانے کے مواقع کم ہوئے ہیں کیوں کہ بہت سے آسان اہداف مثلاً تقاریب، عجائب گھر، گرجا گھر بند تھے یا وہاں بہت کم تعداد میں لوگ جاسکتے تھے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مجموعی طور پر گزشتہ برس یورپی یونین میں 10 مکمل جہادی حملے ہوئے جن میں 3 برطانیہ اور 2 مشتبہ حملے سوئٹزرلینڈ میں ہوئے جو القاعدہ اور داعش کے اکسانے پر نام نہاد 'لون واولز' نے کیے۔یوروپول کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں 12 افراد مارے گئے جبکہ 47 دیگر افراد زخمی ہوئے، یورپی ریاستوں کا اندازہ ہے کہ 'خطے میں جہادی دہشت گردی سب سے بڑا دہشت گردی کا خطرہ ہی'۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.