’’ کلو ‘‘ نے مجھے حقیقی معنوں میں پہچان دی ‘ ماریہ واسطی

بدھ 23 جون 2021 20:17

’’ کلو ‘‘ نے مجھے حقیقی معنوں میں پہچان دی ‘ ماریہ واسطی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء)نامور اداکارہ مارہ واسطی نے کہا ہے کہ پی ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ’’ کلو ‘‘ نے مجھے حقیقی معنوں میں پہچان دی ، بانو قدسیہ کا لکھا ہوا ڈرامہ آن ائیر ہوا تو اس کی کہانی نے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں میر ا رنگ انتہائی سیاہ دکھایاگیا تھا،اس کی کہانی ایسے تھی کہ ڈرامے کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہو گئی ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی پر انتہائی محنت سے کام کرنے والے لوگ ہوتے تھے جن کی وجہ سے پی ٹی وی نے بہت ترقی کی اور جب پی ٹی وی کے ڈرامے آن ائیر ہوتے تھے تو سڑکیں سنسان ہو جایا کرتی تھیں۔