لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی

بدھ 23 جون 2021 20:59

لاہور ہائی کورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت منظور کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف کی منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت منظور کرلی ہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ جس میں نیب کے پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دلائل پیش کئے جبکہ خواجہ محمد آصف کا وکیل منگل کے روز اپنے دلائل مکمل کر چکا تھا۔

(جاری ہے)

خواجہ محمد آصف کو لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت پر رہائی ملنے سے انہیں ایک بڑا ریلیف مل گیا ہے دو رکنی بینچ نے جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی شامل تھے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے چوتھا دو رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔ جس نے منی لانڈرنگ کیس میں خواجہ آصف کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت پر سماعت کی دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے نیب کے پراسیکیوٹر سے کیس کے حوالے سے کچھ سوالات بھی پوچھے جن کے نیب پراسیکیوٹر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔