ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی13پروازیں منسوخ ،متعد تاخیرکاشکار

بدھ 23 جون 2021 20:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) لاہو رکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ممالک آنے جانے والی13پروازیں منسوخ جبکہ متعد پروازیں تاخیرکاشکارہوئیں ۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز650،ایر بلیو کی دبئی جانے والی پرواز416،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز313،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز322،ایمرٹس کی دبئی جانے والی پرواز625،قطر ایرویز کی دوحہ جانے والی پرواز629،پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز323،ایر بلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز417،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز651،گلف ایر کی بحرین جانے والی پرواز767،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز307،ایمرٹس کی دبئی سے آانے والی پرواز624،اورپی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز316منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکار ہوئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ریلوے اسٹیشن پر بھی دوسرے شہروں سے آنے والی ٹرینیں بھی تاخیر کاشکار ہوئیں ،کراچی ایکسپریس 4 گھنٹے 35 منٹ،شاہ حسین ساڑھے 4 گھنٹے ،قراقرم اڑھائی گھنٹے ،تیزگام 2گھنٹے،خیبر میل ڈیڑھ گھنٹہ ،فرید ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،جعفر ایکسپریس 2 گھنٹے ،ملت ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ ،پاکستان ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ اورعلامہ اقبال ایکسپریس 1 گھنٹہ تاخیر کا شکارہوئی جس سے مسافروں کوشدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا ۔