پی آئی اے کا 4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ

نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی، ترجمان

بدھ 23 جون 2021 21:03

پی آئی اے کا  4 جدید طیارے خریدنے کا فیصلہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئرلائن نے کم ایندھن خرچ کرنے والے 4 جدید ایئر بس 320 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے نیرو باڈی کے 4 نئے جہاز 6سالہ ڈرائی لیز پر حاصل کرے گا، 4 نئے طیارے آنے کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد 34ہوجائے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جولائی کے وسط میں پہلا ایئر بس 320 پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہوگا، دوسرا طیارہ اگست میں شامل ہوجائے گا، مزید 2 طیارے اکتوبر اور دسمبر پی آئی اے کو مل جائیں گے