ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اونرز اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئے

بدھ 23 جون 2021 23:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) ہڑتال کے معاملے پر آئل ٹینکرز اونرز اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن 2 دھڑوں میں تقسیم ہو گئے۔ آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے 24جون سے ہڑتال کی کال مسترد کرتے ہوئے سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹینکرز اونرزنے کہاکہ ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیلات جاری رکھی جائیگی ملکی حالات اور معیشت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔اونرز ایسوسی ایشن نے کہاکہ کورونا سے پہلے ہی کاروبار تباہ ہوا ہے ملکی بقاکیلئیکسی قسم کی ہڑتال کی حمایت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ آئل ٹینکرز اونرز اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کے حق میں 24 جون سے غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :