ڈاکٹر عافیہ سے متعلق درخواست کی سماعت کی تاریخ 17 اگست مقرر

بدھ 23 جون 2021 23:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) عافیہ موومنٹ کی رہنماڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے گزشتہ برس کارزویل جیل ، ٹیکساس میں قیدیوں کی عالمی وبا کرونا کے نتیجے میں اموات کی اطلاعات کے بعد قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ کی زندگی اور صحت کے بارے میں معلومات اور ان کی رہائی سے متعلق حکومتی کوششوںسے آگاہی حاصل کرنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن نمبر D-2144/2020 دائر کی تھی اس کی سماعت جسٹس محمدجنید غفار اور جسٹس راشدہ اسد پر مشتمل بنچ نے کی۔

ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر کردہ آئینی درخواست کی پیروی سید عبدالوحید ایڈوکیٹ کررہے ہیں۔واضح رہے کہ ڈاکٹر فوزیہ کے وکیل سید عبدالوحید وزارت خارجہ کے بیان پر اعتراضات پہلے ہی جمع کراچکے ہیں کہ اصل حقائق چھپائے جارہے ہیںاور وزارت خارجہ نے ڈاکٹر عافیہ کا اپنی والدہ کے نام لکھا ہو ا خط بھی ابھی تک پیش نہیںکیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے عبدالوحید ایڈوکیٹ کو اسٹیٹمنٹ کے ساتھ لیٹر جمع کرانے اورحکومت سے مزید پیشرفت کے بارے میں تفصیلی جواب داخل کرانے کے لئے کہا اور آئندہ سماعت کے لئے 17 اگست، 2021 ء کی تاریخ مقرر کردی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کا اپنے اہلخانہ سے چارسال سے براہ راست کوئی رابطہ نہیںہوسکا ہے جس کی وجہ سے ان کی ضعیف اور علیل والدہ بے حد پریشان اور مضطرب ہیں