بچوں کی لڑائی میں وگن برادری کے دو گروہوں میں تصادم گولیاں چل گئیں، دو نوجوان شدید زخمی، ایک ہلاک

بدھ 23 جون 2021 23:42

در یا خان مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) بچوں کی لڑائی میں وگن برادری کے دو گروہوں میں تصادم گولیاں چل گئیں، دو نوجوان شدید زخمی ایک ہلاک پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے 12 افراد پر این سی داخل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابقدر یا خان مری کے قریب گاں حیدر بخش وگن میں بچوں کی معمولی بات پر وگن برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا گولیاں لگنے کی وجہ سے دو نوجوان مظہر علی وگن ولد لال ڈنو وگن جبکہ دوسرے گروپ کا عرفان وگن ولد خان محمد وگن شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر نازک حالت میں نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مظہر علی وگن دم توڑ گیا مظہر علی وگن کی لاش پوسث مارٹم کے لیے در یا خان مری اسپتال لائی گئی جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کر دی گئی جبکہ در یا خان مری تھانے پر غلام علی وگن کی فریاد پر 12 افراد کے خلاف این سی داخل کی گئی جس میں چھ افراد کے نام دے گے جبکہ چھ نامعلوم افراد لکھوائے گے در یا خان مری تھانے کے انچارج ایس ایچ او مجیب الرحمن ناریجو پولیس کے ہمراہ جائے واقعہ پر پہنچ کر صورت حال کو کنٹرول کیا جبکہ ہلاک ہونے والے مظہر وگن کے بھائی غلام علی وگن کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوان بھائی کو گولیاں مار کر قتل کر کے ہم پر ظلم کیا ہے جوابداروں کو گرفتار کر کے ہمارے ساتھ انصاف کیا جاے آخری اطلاعات تک کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ایس ایچ او مجیب الرحمن ناریجو کا کہنا ہے کہ بہت جلد نوجوان مظہر علی وگن کے قتل میں ملزمان کو گرفتار کر لیا جاے گا۔