خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کاجانی خیل متاثرین کیساتھ اظہاریکجہتی ،، واک آئوٹ

بدھ 23 جون 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے جانی خیل متاثرین کیساتھ اظہاریکجہتی کے طور پر ایوان سے علامتی واک آئوٹ کیا۔حکومت نے حالات پرامن بنانے کیلئے حزب اختلاف سے تعاون کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسردارحسین بابک نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ جانی خیل میں24دنوں سے لوگ دھرنے پربیٹھے تھے حکومت کوانکی دادرسی کرنی چاہئے تھی متاثرین اسلام آبادکی طرف امن مارچ کررہے تھے جس پرشیلنگ کی گئی جس میں جوان شہیدہوگیاہے لوگوں کی جان ومال کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اس کیلئے ہم آوازاٹھاتے رہیں گے جانی خیل کے عوام کیساتھ ہونیوالی زیادتی پراپوزیشن پرامن واک آئوٹ کررہی ہے۔

سپیکرمشتاق احمدغنی کی ہدایت پر صوبائی وزیر اکبرایوب اورایم پی اے خالد خان اپوزیشن اراکین کو دوبارہ ایوان میں لے آئے۔

متعلقہ عنوان :