Live Updates

کچھ عناصر سندھ میں سندھی مہاجر فسادات کو ہوا دے کر اپنی سیاسی دکانیں چمکانا چاہتے ہیں، عبدالرئوف الوانی

ماضی میں لسانی فسادات نے سندھ کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کردیا تھا، پاک فوج اور رینجرز نے سندھ میں امن قائم کرنے کے لئے بڑی قربانیاں دیں

بدھ 23 جون 2021 23:55

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) جمعیت علماء پاکستان(نورانی) سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالرؤف الوانی نے کہاہے کہ کچھ عناصر سندھ میں سندھی مہاجر فسادات کو ہوا دے کر اپنی سیاسی دکانیں چمکانا چاہتے ہیں، ماضی میں لسانی فسادات نے سندھ کو تباہی کے دھانے پر کھڑا کردیا تھا، پاک فوج اور رینجرز نے سندھ میں امن قائم کرنے کے لئے بڑی قربانیاں دیں جسے سبوتاژ نہیں ہونا چاہئے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سندھ میںایک مرتبہ پھر سندھو دیشن اور پاکستان مخالف نعرے لگ رہے ہیں جس کے پیچھے کچھ بااثر سیاسی سورما‘ وڈیرے‘ لٹیرے‘ راء کے ایجنٹ اور قادیانیوں کے دلدادہ ملوث ہیں، انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث راء کے ایجنٹوں کو وفاقی حکومت میں شامل کرکے اپنی حب الوطنی کا داغدار کیا، جے یو پی کے کارکن پاکستان کی جغرافیائی ونظریاتی حدود کی حفاظت کے لئے کمربستہ ہوجائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات