کوروناوائرس سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی د یکھنے کو آ رہی ہے،عامر عقیق خان

ضلع بھرمیں 620642افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے ، 590446عام شہر یوں جبکہ30196 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

بدھ 23 جون 2021 23:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عا مر عقیق خاںنے کہا ہے کہ خو ش قسمتی سے کوروناوائرس سے متا ثرہ مریضوں کی تعداد میں نمایاں کمی د یکھنے کو آ رہی ہے تا ہم ہمیں اس سلسلے میں ابھی بھی بھر پور احتیاط اپنا نے کی ضرورت ہے جس کے لئے اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تمام افراد کورونا سے بچا ئو کی حفا ظتی و یکیسن لگوا چکے ہیں۔

راولپنڈی ضلع میں لگائی جا نے والی و یکیسن کے حوالے سے اپ ڈیٹ دیتے ہوئے انہوں نے بتا یا کہ ضلع بھرمیں اب تک 620642افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 590446عام شہر یوں جبکہ30196 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر کورونا وا ئرس کے سلسلے میں کئے جا نے والے اقدامات کے جا ئزہ اجلاس کے مو قع پر کیا اجلاس میںبتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک کو رونا وا ئرس سے متاثرہ کل24700مر یضوں میں سی23560ڈسچارج جبکہ991اموات ہوئیںہیں ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں اس و قت149 ایکٹو کیسز ہیں جن میں سے 130ہوم آ ئیسو لیشن،19ابھی تک ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ گزشتہ چو بیس گھنٹوں میںراولپنڈ ی ضلع میں کل 8کنفرم مر یض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ٹائون میںکورو نا وائرس کی1کنفرم مر یض ،راول ٹا ئون میں2، کینٹ میں 2، ٹیکسلا میں2 جبکہ کہو ٹہ میں1کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں اس وقت بے نظیر بھٹو ہسپتال میں 2، فو جی فا ئو نڈ یشن میں4، ہو لی فیملی ہسپتال میں4 اور راولپنڈی انسٹی ٹیو ٹ آ ف یورالوجی میں9مر یض ز یر علاج ہیںخو ش قسمتی سے گز شتہ 24 گھنٹوں میں اس وا ئرس کے باعث کوئی موت ریکارڈ نہیں ہو ئی