افغان قیادت اپنی قوم کے وسیع ترین مفاد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آجائے،شاہد گیلانی کی اپیل

ذاتی وجماعتی مفادات کو نظر انداز کرکے مستحکم افغانستان کے ایجنڈے کاربند رہیں اسی یک نکاتی ایجنڈے میں ان سب کا بھلا ہے،چیئرمین تحریک احتساب پاکستان

بدھ 23 جون 2021 23:59

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) چیئرمین تحریک احتساب پاکستان سید شاہد گیلانی نے افغان قیادت سے اپیل کی کہ وہ ملک اور اپنی قوم کے وسیع ترین مفاد کیلئے ایک پلیٹ فارم پر آجائے اور ذاتی وجماعتی مفادات کو نظر انداز کرکے مستحکم افغانستان کے ایجنڈے کاربند رہیں اسی یک نکاتی ایجنڈے میں ان سب کا بھلا ہے۔ وفد سے گفتگو میں انہنوں نے کہا کہ پرامن افغانستان میں افغان قیادت سی پیک کے ثمرات سے بھی استفادہ کرسکتی ہے چین کا ون پلیٹ ون روڈ عدیم المثال منصوبہ بھی اسے اقتصادی میدان کا پارٹنر بننے کا سہنری موقع فراہم کرے گا ۔

چیئرمین تحریک احتساب پاکستان نے کہا کہ روس اور چین ایک سوچ ایک نظریے کے مسافر بن گئے ہیں حال ہی میں دونوں بڑے ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں بھی اقتصادی ترقی کی جانب پیش قدمی کا اعلان کررہی تھیں۔

(جاری ہے)

چین اور روس کے تعلقات کی بابت صرف یہی بات بطور دلیل دی جاسکتی ہے کہ ماؤزے تنگ کی تحریک پر جب اطراف سے تنقید اورمخالفت کے پتھر پڑ رہے تھے اس ماحول میں صرف روس سے ماؤزے تنگ کو احساس اور سپورٹ کی ٹھنڈی ہوا کا آسرا تھا۔

نئی صدی میں تاریخ نے خود کو دھرالیا اور تاریخ کی یہ کروٹ چین افغاستان، پاکستان اور روس کے لیے بہتر مستقبل کی نوید لائے گی ۔سید شاہد گیلانی نے مزید کہا کہ سویت یونین کے افغانستان سے انخلاء کے بعد افغانستان کی حکمرانی افغانستان کے ہاتھ آئی تھی اور سوائے چند شمالی علاقوں کے باقی تمام افغانستان پر طالبان کا قبضہ ہوگیا تھا اور طالبان اگر تھوڑے صبر سے کام لیتے تو افغانستان کے شمالی علاقے بھی طالبان کے پاس ہی ہوتے ۔ اب بھی اسی قسم کے حالات ہیں وہی ایکٹرز سٹیج پر موجود ہیں خیال ہے کہ اس بار طالبان کی گریٹر حکومت بنے گی