Live Updates

عوام آٹے ،چینی سمیت بنیادی ضروریات کوترس رہے ہیں،طارق سلیم

ؔوزیراعلیٰ عثمان بزداروزراء کی نئی گاڑیوں کیلئے اجلاس کررہے ہیں شرم کا مقام ہے،امیرجماعت اسلامی پنجاب

بدھ 23 جون 2021 23:59

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ عوام آٹے ،چینی سمیت بنیادی ضروریات کوترس رہے ہیں اوروزیراعلیٰ عثمان بزداروزراء کی نئی گاڑیوں کے لیے اجلاس کررہے ہیں شرم کا مقام ہے زرعی ملک میں آٹے اور گندم کا بحران ہے سستے بازاروں کی بجائے عام مارکیٹ میں سستے داموں عوام کوآٹا دستیاب ہونا چاہیے ۔

ویمن ونگ کے عہدیداران کے ہمراہ النجاہ اسلامک سنٹرکے دورے کے دوران اور تعزیتی وکارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ ڈ اکٹرطارق سلیم نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کشمیر،مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن کے خاتمے اوراحتساب کے لیے بہت اچھی تقریریں کرتے ہیں لیکن ان کاہرعمل اپنی تقاریرکے برعکس ہوتا ہے حکمرانوں کا کام تقریریں نہیں درست عمل ہوتا ہے، بے حیائی کے فروغ میں شارٹ کپڑوں کے کردارپران کابیان بالکل درست ہے لیکن پاکستان میں 98فیصدخواتین باحجاب جبکہ2فیصدبے حجاب اورمتنازعہ لباس پہنتی ہیں لیکن میڈیااورمٹھی بھرعیاش اشرافیہ کے ذریعے 2فیصد کو حاوی کردیا گیا جس سے معاشرے کے بگاڑ میں اضافہ ہورہا ہے ،پاکستان میں اسلامی قوانین کا نفاذ،پیمرا کے ذریعے میڈیا کاقبلہ درست رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ ٹی وی ڈراموں اوراشتہارات میں فحش لباس کے استعمال پرپابندی لگائی جائے ،کالجز اوریونیورسٹیزسمیت تعلیمی اداروں ،عوامی مقامات پرمناسب لباس کے لیے قانون سازی ہونی چاہیے۔جماعت اسلامی کے ارکان پارلیمنٹ نے زینب بل سمیت دیگرمواقع پرفحاشی کے خلاف اپناکرداراداکیا لیکن مغربی استعمارسے خوفزدہ پیپلز پارٹی،تحریک انصاف اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی، شرعی سزائوں کے لیے قانون سازی میں ہمیشہ رکاوٹ بن گئی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات