ژ*کوئٹہ ، جمعیت کانفرنس اور اسرائیل مردہ باد ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل

بدھ 23 جون 2021 22:25

‘کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی کے زہر اہتمام پیغام جمعیت کانفرنس اور اسرائیل مردہ باد ریلی کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیا گیا ہے تین بجے کانفرنس کا آغاز اور 6 بجے ختم نبوت چوک سے فاروقیہ مسجد تک اسرائیل مردہ باد ریلی نکالی جائے گی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل پیغام جمعیت کانفرنس سے دورس نتائج برآمد ہوں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے امیر مولانا محمد طاہر تو حیدی جنرل سیکرٹری مولانا راز محمد محمد حسنی نائب امیر سوئم مولانا عبدالباقی سرپرست اعلی مولانا محمد صادق حاجی محمد سلیمان جتک ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفار سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ظفر اللہ سید محمد گل آغا ناظم مالیات مولانا عبد العلی مولانا شیر محمد مولانا آمین اللہ آمین مولانا مفتی محمد سلیمان حاجی نصرالدین سالار صلاح الدین نور محمد مولانا مفتی دین محمد مولانا عطا محمد مولانا منظور احمد مولانا محمد رسول ظہور احمد جتک ود یگر نے جامعہ دارالعلوم اسلامیہ مسلم ٹاون کلی چلتن رئیسانی میں عظیم الشان پیغام جمعیت کانفرنس اور اسرائیل مردہ باد ریلی کے تیاریوں کے سلسلے میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ آج بروز جمعرات بعد از نماز ظہر تین بجے بمقام مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ مسلم ٹاون کلی چلتن رئیسانی ہزار گنجی میں جمعیت علمائے اسلام نجم المدارس یونٹ کلی چلتن رئیسانی کے زیراہتمام عظیم الشان فقیدالمثال پیغام جمعیت کانفرنس منعقد ہوئی گی جس سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست جمعیت ضلع کوئٹہ کے ضلعی امیر مولانا عبدالرحمن قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ سابق صوبائی وزیر بلدیات شیخ الحدیث والقرآن مولانا حافظ حسین احمد شرودی جمعیت بلوچستان کے صوبائی جوائینٹ سیکرٹری سنئیرنائب امیر مولانا خورشید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مولانا مفتی محمد روزی خان مولانا قاری مہراللہ نایب امیر سابق کونسلر مولانا محمد ایوب ایوبی ضلعی ترجمان حافظ عبدالغنی شہزاد جمعیت طلبہ اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی صدر حافظ فضل الرحمان سمالانی جنرل سیکرٹری حافظ محمد موسی ود یگر صوبائی وضلعی قائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پیغام جمعیت کانفرنس اور اسرائیل مردہ باد ریلی سیکورٹی انتظامات کے لیے یونٹ کے سالار صلاح الدین کی قیادت میں انصارالاسلام کے خصوصی دستہ تشکیل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ مزید کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کارکن قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی وژن کو اگئے پڑھانے کے لیے پیغام جمعیت کانفرنس اور اسرائیل مردہ باد ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور شرکت کریں