Live Updates

cکوئٹہ، عثمان خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 23 جون 2021 22:25

<کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ،نماز جنازہ میں سیاسی مذہبی رہنمائوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ،پشتونخواملی ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری وصوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کو بدھ کی شام کو بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا،نماز جنازہ میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نواب محمدایاز خان جوگیزئی ،جمعیت علماء اسلام خیبر پشتونخواکے امیرسینیٹر مولانا عطا الرحمان، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ،سینیٹرارباب عمر فاروق کاسی ،نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ، میرکبیراحمدمحمدشہی ،پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین ،رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر جمال شاہ کاکڑ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی،پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولاناحافظ حمد اللہ،ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ، عبدالرئوف مینگل سمیت ہزاروں کی تعداد میں جمعیت علماء اسلام ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان عوامی پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف،عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ عثمان خان کاکڑ نے کلی سٹیشن قبرستان کے لیے 20 ایکڑ زمین اپنی زندگی میں وقف کی تھی جس میں پہلی قبر ان ہی کی ہے۔عثمان خان کاکڑ کی میت کو بدھ کوایمبولنس کے ذریعے کراچی سے کوئٹہ لایا گیاجہاں منگل کی صبح انہویں کوئٹہ سے مسلم باغ لے جایا گیا حب سے کوئٹہ اور پھر کوئٹہ سے مسلم باغ تک سیاسی کارکنوں اور عوام نے مختلف جگہوں پر حب، اوتھل، بیلہ، وڈھ، خضدار، سوراب، قلات، منگوچر،کھڈ کوچہ، مستونگ ،لکپاس ،کچلاک ،کوئٹہ ،خانوزئی میں پرتپاک استقبال کیا، لوگوں نے پھلوں کی پتیاں ایمبولنس پر نچھاور کیں،سریاب روڈ سے کوئٹہ ہاکی گرانڈ تک انکی میت کو چھ گھنٹے میں لایا گیا جس میں ہزاروں لوگ موجود تھے،عثمان کاکڑ کی میت کو بعد میں نجی ہسپتال کے سرد خانے میں رکھا گیا اور آج صبح انہیں قافلے کی صورت میں دوبارہ انکے آبائی گاں مسلم باغ لیجایا گیا جہاں راستے میں مختلف جگہوں پر روڈ کے کنارے لوگوں نے کھڑے ہو کر انہیں خراج عقیدت پیش کیانماز جنازہ جمعیت علما اسلام کے پی کے صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن صاحب نے پڑھائی اور عثمان کاکڑ کو انہی کے ہی وقف کئے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات