حب میں پانی ،بجلی ،گیس بحران کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی

بدھ 23 جون 2021 23:10

$لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) حب میں پانی ،بجلی گیس بحران اور خود ساختہ لوڈشیڈنگ کے خلاف عوامی ایکشن کمیٹی لسبیلہ کے زیر اہتمام گزشتہ روز ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کے خلاف نعرے او ر حب شہر سے فوری بجلی گیس اور بحران اور لوکل کمیٹی کے فوری خاتمہ کے مطالباتی تحریر درج تھے ریلی کے شرکاء مینRCDشاہراہ سے ہوتے ہوئے لسبیلہ پریس کلب پہنچے جہاں پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حب انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر مظاہرین سے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین واجہ عبدالغنی رند ،جنرل سیکرٹری گلشیر رند ،صدر عبداللہ آسکانی ،نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نظام الدین رند ، شیر محمد انگاریہ ،حافظ رسول بخش بلوچ ،روشن جتوئی ،PTIکے معشوق رند اور ،ذوالفقار پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حب شہر مسائلستان کا گڑھ بن چکا ہے پانی بجلی گیس بحران نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے گزشتہ کئی ماہ سے حب شہر میں پانی کا مصنوعی بحران جاری ہے حب ڈیم میں وافر مقداد میں پانی موجود ہے اور کینال میں پانی بھر بھر کر آرہا ہے لیکن اس کے باوجود شہریوں تک پانی نہ پہنچ محکمہ PHEاور ایرگیشن افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ وہ عوام کو پانی فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ دوسری جانب واٹر ٹینکر مافیا متعلقہ اداروں اور پولیس کی سرپرستی میں حب کے شہریوں کا پانی چوری کر کے کراچی اسمگلنگ کر رہے ہیں لیکن پانی چوری کے روک تھام کیلئے موثر اقدامات نہیں کئے جارہے اور ٹینکر مافیا پانی کر کے بآسانی کراچی اسمگلنگ کرنے میں مصروف ہے حالانکہ اس حوالے سے متعدد بار متعلقہ اداروں کے افسران سے ملاقات کر چکے ہیں لیکن ان کے کانوں میں جوں تک رینگتی نظر نہیں آتا اور لسبیلہ کینال سے پانی چوری کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے اور حب کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور خود ساختہ پانی بحران کے نتیجے میں ٹینکر مافیا کے چنگل میں پھنسنے پر مجبور ہیں انھوں نے کہاکہ دوسری جانب لسبیلہ میں بڑے پیمانے پر ہائیڈرینٹس لگا کر پانی چوری کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے زمینداروں کو بھی پانی میسر نہیں ہو رہا انھوں نے کہاکہ حب کے شہری علاقوں کو پانی فراہم کرنے کیلئے متعدد واٹر سپلائی بنائے گئے ہیں لیکن ناقص نیٹ کی وجہ سے ان تک پانی نہیں پہنچ پارہا ہے اور واٹر سپلائی بند پڑے ہیں اور حب کے اکلوتے واٹر سپلائی سے شہر کی پوری آبادی کو پانی فراہم کیا جارہاہے جو کہ ناکافی ہے انھوں نے کہاکہ اسی طرح بجلی بحران اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کر دیا ہے دن میں کئی بار بجلی غائب رہنا معمول بن گیا ہے Kالیکٹرک حکام کی جانب سے شہریوں کو کبھی فالٹ کے نام پر کبھی لوڈشیڈنگ کے بہانے پر بلا جواز تنگ کیا جاتا ہے شدید گرمی میں بھی بجلی کئی کئی گھنٹے تک بند رکھا جاتا ہے جبکہ صنعتی ایریا اور بعض پوش علاقوں میں چند لمحے کیلئے بھی بجلی بند نہیں کیا جاتا جبکہ KPKاور پنجاب سے مسترد شدہ بجلی کی میٹریں حب کے شہریوں پر تھوپ دیا گیا ہے تیز رفتار میٹرز کی ریڈنگ نے شہریوں کو گنگال بنا دیا ہے ایک بل اور ایک پنکھا چلانے والے شہریوں کے گھر بجلی کا بل کم ازکم تین سے چار ہزار روپے آنا کسی ظلم سے کم نہیں ہے مقررین نے کہا کہ حب اور مضافاتی علاقوں میں سوئی گیس کم پریشر کا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اور صبح دوپہر اور رات کے وقت سوئی گیس نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سی این جی اسٹیشنز اور صنعتی یونٹوں میں گیس تسلسل سے فراہم کیا جاتا ہے لیکن شہری سوئی گیس کی ایک جھلک دیکھنے کو ترستے رہتے ہیں کہ سوئی گیس آئے اور انکے گھروں کے چولہے جل سکیں انھوں نے کہاکہ الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حب میں بوگس لوکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بعض قومیتوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے انھوں نے کہاکہ ہم سب پاکستانی ہیں اور لوکل بنانے کا حق ہے انھوں نے کہا کہ مذکورہ لوکل کمیٹی کے خاتمہ اور نئی کمیٹی تشکیل کیلئے متعدد بار لسبیلہ انتظامیہ اور کمشنر قلات سے ملاقات کر چکے ہیں اس کے باوجود گزشتہ دنوں لوکل کمیٹی اجلاس طلب کیا گیا اگر آئندہ اس طرح کا عمل ہو اتو تحصیل آفس کا گھیرائو کیا جائے گا مقررین نے کہاکہ حب میں منشیات فروشی کے اڈے آباد ہوتے جارہے ہیں ہمارے نوجوان نسل تباہی جانب تیزی سے گامزن ہو رہے ہیں منشیات فروشوں سے نہ تو اسٹوڈنٹس محفوظ ہیں اور نہ ہی نوجوان نسل انھوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ منشیات کے اڈے منشیات اور پولیس کی سرپرستی میں آباد ہیں اور انہیں معلوم ہے کہا کہ کہاں کہاں منشیات کے اڈے قائم ہیں انکے خلاف کاروائی کرنے سے گریز اں ہیں انھوں نے کہاکہ حالیہ بجٹ میں شہر کی ترقی کیلئے کوئی منصوبہ نہیں رکھا گیا انھوں نے کہا کہ حب شہر کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور 9لاکھ سے زائد ہو چکا ہے ہونا تو یہ چاہئے حب کو ڈسٹرکٹ کا درجہ دیا جس میں حب ساکران گڈانی کو شامل کیا جائے اور جس کا نام جام یوسف مرحوم کے نام سے منسوب کیا جائے تاکہ آبادی کے تناسب سے حب کو فنڈز مہیا ہو سکے مظاہرے کے آخر میں عوامی ایکشن کمیٹی لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری گلیشر رند نے قرار دار پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور اس حب کے لوکل ڈومیسائل کمیٹی کو ختم کرکیاس کمیٹی کے خلاف تحقیقات کیا جائے ،ایریگیشن اور پی ایچ ائی لسبیلہ کینال سے پانی چور ٹینکر مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کرکے حب گڈانی کے عوام کو پانی فراہم کرے حکومت بلوچستان حب کے اسٹرکچر نظام جس میں واٹر سپلائی سیوریج لائنوں کی مرمت کرائے بجلی اور گیس غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کو فوری بند کرے اور لسبیلہ کو حبکو پاور یا کول پروجیکٹ سے بجلی فراہم کرے۔