جوہر ٹاؤن دھماکہ، گاڑی کے مالک کی فرار ہونے کی کوشش

حساس ادارے نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کے مالک کو فلائٹ سےآف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا،تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جون 2021 10:39

جوہر ٹاؤن دھماکہ، گاڑی کے مالک کی فرار ہونے کی کوشش
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2021ء) جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حساس ادارے نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو حراست میں لے لیا ہے۔گاڑی کے مالک کو فلائٹ سے آف لوڈ کر کے حراست میں لیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم کو نامعلوم مقام پر تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔گاڑی کا مالک جہاز کے ذریعے کراچی جانے کی کوشش کر رہا تھا۔

قبل ازیں بتایا گیا کہ گاڑی کے مالک کا تعلق حافظ آباد سے ہے، 2010 ماڈل ٹویوٹا کورولا گاڑی چوری کی ۔ سکیورٹی اداروں نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے میں ملوث سہولتکاروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ر جوہر ٹاؤن دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی فوٹیج منظرعام پر آئی تھی۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی سے نیلی شلوار قمیض میں ملبوس شخص باہر نکلتا ہے اور دھماکے سے آدھا گھنٹہ قبل فرار ہو جاتا ہے-
گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل ہونے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہرٹاؤن بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کا اصل مالک حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

واضح رہے لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں بچے سمیت 3 افراد جاںبحق جبکہ بچوں،خواتین اور پولیس اہلکار سمیت 24 سے زائر افراد زخمی آ گئے۔، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس سے کئی گھروں اور وہاں کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ، اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے دھماکے والی جگہ اور اطراف کے علاقے کو سیل کر دیا تھا۔ھماکے کی نوعیت جاننے کیلئے بم ڈسپوزل سکواڈ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین فوری موقع پر پہنچ گئے۔