آصف زرداری اور شہباز شریف میں اہم ملاقات متوقع

سابق صدر آصف زرداری نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھجوا کر پہل کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 24 جون 2021 15:58

آصف زرداری اور شہباز شریف میں اہم ملاقات متوقع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون2021ء) سابق صدر آصف علی زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے مابین ملاقات متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق ماضی میں ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دینے والے شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے مابین قربتیں بڑھنے لگی ہیں۔سابق صدر نے شہباز شریف کو آموں کا تحفہ بھیج کر پہل کی ہے۔بلاول ہاؤس لاہور سے آموں کی 15 پیٹیاں بھجوائی گئی ہیں۔

آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو نیک تمناؤں کا پیغام بھی بھجوایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنما کوشش کر رہے ہیں کہ شہباز شریف اور آصف زرداری کی ملاقات ہو۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات میں پنجاب میں کامیابی کے لیے بساط بچھا دی ہے اور اب لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں۔

(جاری ہے)

سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ انتخابات میں پنجاب میں ن لیگ کا راستہ روکنے کے لیے مضبوط الائنس بنانے میں مصروف ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی مضبوط الائنس کے ساتھ ن لیگ کو عام انتخابات میں ٹف ٹائم دینے کے لیے پرعزم ہیں۔آصر علی زرداری نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کم بیک کے لیے اینٹی ن لیگ ووٹ کو یکجا کرنے کے مشن پر کام شروع کر دیا۔سینٹرل پنجاب اور جنوبی پنجاب کے اہم سیاستدانوں سے رابطے کیے ہیں۔

پیپلز پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے لیے بھی جماعت واپس کے دروازے کھول دئے گئے۔واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری اہم دورے کے سلسلے میں لاہور پہنچے تھے۔ق سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں متحرک کرنے کے لیے آصف زرداری نے ماضی کی حلیف جماعتوں سے رابطے بھی کیے ہیں۔آصف علی زرداری ملک سیاست میں متحرک مختلف اہم شخصیات سے بھی رابطے میں ہیں۔پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمےداری دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔