جیل کا پھاٹک ٹوٹ گیا ،سیاسی انتقام کا پھر سے منہ سیاہ ہو گیا‘ سعد رفیق

خواجہ آصف بھی سیاسی انتقام سے سر خرو ہو گئے‘ سینئر مرکزی رہنما (ن) لیگ

جمعرات 24 جون 2021 16:39

جیل کا پھاٹک ٹوٹ گیا ،سیاسی انتقام کا پھر سے منہ سیاہ ہو گیا‘ سعد رفیق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ خواجہ محمد آصف بھی سیاسی انتقام سے سر خرو ہو گئے ،آج نہیںتو کل آئین و جمہوریت کی حکمرانی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور ہونے پر شعر کا سہارا لیتے ہوئے کہا کہ جیل کا پھاٹک ٹوٹ گیا ،سیاسی انتقام کا پھر سے منہ سیاہ ہو گیا۔