پتوکی ،پولیس کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ،ساتھی موقع سے فرار ہوگیا

جمعرات 24 جون 2021 16:58

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اسکا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ اور تھانہ صدر پتوکی اور تھانہ سٹی پتوکی پولیس موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ گاؤں چک نمبر 9 سید والا میں ایک ڈاکو پیدل گزررہا تھا جیسا کا پیچھا پولیس نے کیا پولیس نے گملوں والی بھٹی کے قریب ڈاکو پر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجہ میں پولیس کے تین فائر لگنے سے ڈاکو موقع پر دم توڑ گیا تھانہ سٹی پتوکی ایس ایچ او اعظم ڈھڈی سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی ہلاکت ان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہوئی ہے جبکہ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو کی ?لا?ت پولیس کی فائرنگ سے ہوئی ہے اور دیگر ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جاں بحق ہونے والا ڈاکو حماد عرف حمادی بھائیکوٹ چک نمبر 3 کا رہائشی ہے ذرائع کے مطابق ہے ڈاکو کے جسم پر تین فائر لگے ایک دماغ پر دوسرا ٹانگ میں تیسرا پیٹ میں لگا جس سے ڈاکو کی موت واقع ہوئی ہے ۔